⛌

شعبۂ کمپیوٹر

شعبۂ کمپیوٹر

الحمد للہ! شعبۂ انگریزی کی طرح ۱۴۴۸ھ / ۲۰۲۶ء میں حضرت مفتی بدران سعیدی صاحب کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں سے طلبہ کی کمپیوٹر کی عملی تربیت کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا۔ اس شعبے میں تخصصات کے طلبہ کمپیوٹر کی مشق کرتے ہیں اور عملی استعمال سے واقفیت حاصل کرتے ہیں۔

کمپیوٹر سے واقفیت علمی مطالعے، تحقیق اور تحریری کاموں میں ایک مفید معاون بن سکتی ہے۔ اس تعلیمی کوشش سے امید ہے کہ طلبہ اپنی دینی و علمی صلاحیتوں کے ساتھ جدید وسائل کے درست اور بامقصد استعمال کی اہلیت بھی پیدا کریں گے، تاکہ ان کی علمی کاوشیں زیادہ منظم اور مؤثر ہوں۔

مدرسے میں دفتری اور تحریری امور کے لیے کمپیوٹر کا استعمال پہلے سے جاری ہے۔ تصدیقات، سفارت ناموں، رجسٹروں کی ترتیب و ڈیزائننگ اور ماہنامہ آئینۂ مظاہر علوم کی کتابت جیسے کاموں کے لیے اس شعبے کا قیام حضرت مولانا مفتی مظفر حسین رحمہ اللہ کے دور میں ہوا تھا۔ طلبہ کی موجودہ عملی تربیت اس سابقہ خدمت کے ساتھ ایک نیا تعلیمی اضافہ ہے۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کوشش کو قبول فرمائے، طلبہ کو علمِ نافع عطا فرمائے اور ان کی صلاحیتوں کو دین و ملت کی خدمت کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔

تمام شعبہ جات ←

ہماری شاخیں

Designed by Madrasa Mazahir Uloom itself