⛌

شعبۂ انگریزی

شعبۂ انگریزی

الحمد للہ! مدرسہ مظاہر علوم (وقف) سہارنپور میں ۱۴۴۸ھ / ۲۰۲۶ء میں شعبۂ انگریزی کا آغاز ہوا۔ یہ شعبہ حضرت مفتی بدران سعیدی صاحب کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں سے قائم ہوا۔ ابتدائی مرحلے میں ۱۵ طلبہ کا داخلہ لیا گیا، جو اس نئی تعلیمی کوشش کا پہلا قافلہ ہیں۔

انگریزی زبان سے واقفیت دینی طلبہ کے لیے مطالعے، اظہارِ خیال اور مختلف زبانیں بولنے والوں سے رابطے کا ایک مفید ذریعہ بن سکتی ہے۔ اس نئی تعلیمی کوشش سے امید ہے کہ طلبہ اپنے دینی و علمی تشخص کو برقرار رکھتے ہوئے زبان کی صلاحیتیں نکھاریں گے اور اپنی بات واضح، شائستہ اور مؤثر انداز میں پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس آغاز کو بابرکت بنائے، طلبہ کو علمِ نافع اور حسنِ عمل کی توفیق عطا فرمائے اور اس شعبے کو دین و ملت کی خدمت کا مفید ذریعہ بنائے۔ آمین۔

تمام شعبہ جات ←

ہماری شاخیں

Designed by Madrasa Mazahir Uloom itself