شاخ مظاہر علوم
(۴) محلہ گوٹے شاہ سہارنپور
یہ شاخ محلہ گوٹے شاہ کے قبرستان سے متصل واقع ہے جومحدث کبیرحضرت مولانامحمدیحیٰ کاندھلویؒ کے شاگرد اورحکیم الامت حضرت مولانااشرف علی تھانویؒ کے مجازصحبت حضرت مولانامنفعت علی صاحب ایڈوکیٹ کی وقف کردہ ہے۔
آپؒ ضلع مظفرنگرکے رہنے والے تھے،وہیں ۱۹۸۴ء میں پیداہوئے ،آپ نے علی گڑھ سے بی اے اورایل ایل بی کیاتھا،۱۸؍اگست کوسہارنپورمیں وکالت کے پیشے سے وابستہ ہوئے ،توکل اورقناعت پسندی،عبادت ومجاہدہ میں اپنی مثال آپ تھے ،اکابرعلماء مظاہرسے خصوصی تعلق تھا،آپ کے والدماجداوروالدہ ماجدہ بھی حضرت تھانویؒ کے ہاتھوں پر بیعت تھیں،عربی کی تعلیم شیخ الحدیث حضرت مولانامحمدزکریامہاجرمدنیؒ کے والدماجدحضرت مولانامحمدیحیٰؒکے پاس پائی ،۱۹۳۲ء میں سفرحج کیااور۱۹۳۷ء میں یوپی اسمبلی کاالیکشن مسلم لیگ کے ٹکٹ پرلڑے اورکامیابی حاصل کی۔
آپ کا حافظہ بڑامضبوط تھا،یادداشت مثالی تھی،چنانچہ آپ بغیرکسی فائل اورکتاب کے مقدمات لڑتے تھے، ۵؍فروری ۱۹۶۶ء کوکراچی میں انتقال فرمایا۔
آپ ؒ نے اپنی ایک آراضی متصل قبرستان محلہ گوٹے شاہ سہارنپور،۲۸؍اپریل ۱۹۴۹ء کومدرسہ کے لئے وقف فرمائی تھی۔ جیساکہ وقف نامہ ۱۳۶۷میں اس کی صراحت موجودہے۔ چندوسیع کمرے اورایک بڑاہال بطوردرسگاہ زیراستعمال ہے۔
