شاخ مظاہر علوم
(۶) مدرسۃ الشیخ محمدیونس تحفیظ القرآن الکریم
قیام مکاتیب کے اس بابرکت سلسلہ کی ایک اورمبارک کڑی معروف عالم دین اورجلیل القدرمحدث شیخ الحدیث حضرت مولانامحمدیونس صاحب دامت برکاتہم کاوہ مکان بھی ہے ( جومحلہ اسلام آبادسہارنپورمیں واقع ہے )آپ نے الحمدللہ مظاہرعلوم (وقف )سہارنپورکووقف فرمادیاتھا،یہاں حضرت والاکی طرف منسوب کرتے ہوئے ’’مدرسۃ الشیخ محمدیونس لتحفیظ القرآن الکریم‘‘ کاقیام عمل میں آیا ہے۔یہاں
٭ ان شاء اللہ ام الکتاب کی صحیح تعلیم پرخصوصی توجہ دی جائے گی۔
٭ جدیدطریقۂ تعلیم کے ساتھ نرسری درجہ پانچ تک عصری تعلیم کاٹھوس نظام تعلیم ہوگا۔
جس کے ذریعہ
٭ شہرکے اندرقائم مکاتیب میں قرآن کریم کوصحیح اصولوں کے مطابق پڑھائے جانے کی ترغیب دی جائے گی۔
٭ جو اساتذہ صحیح اصولوں کے مطابق قرآن نہیں پڑھا پاتے ہیں ان کوتربیت یافتہ اساتذہ سے صحیح تربیت دلائی جائے گی۔
٭ شہرکے مکاتیب میںقرآن کریم کی عمدہ تعلیم وتربیت کے لئے مناسب ،معیاری اساتذہ کاانتظام کیاجائے گا۔
٭ جن مکاتیب میں مناسب اساتذہ موجودہیں اوران کا مشاہرہ کم ہے تو ’’مدرسۃ الشیخ ‘‘اپنے وسائل کی بقدراساتذہ کی
تنخواہوں میں شرائط واصول کے مطابق مناسب اضافہ کرکے حوصلہ افزائی کرے گا۔
٭ جومحلے قرآنی مکاتیب سے محروم ہیں اوروہاں ایسے مکاتیب کی ضرورت ہے تووہاں معیاری تعلیم کے مکاتیب قائم
کئے جائیں گے۔گویاسہارنپورکے مکاتیب کیلئے ’’مدرسۃ الشیخ محمدیونس‘‘ مرکزی حیثیت کاحامل ادارہ ہوگا۔
٭ یہاں سے تمام مکاتیب کی نگرانی وسرپرستی کی جائے گی۔
٭ قرآن کریم کی عمدہ تعلیم وتربیت کا معیاری ادارہ ہوگا۔
٭ عقیدہ وعمل کی درستگی اورصحیح اسلامی خطوط کے مطابق بچوں کی نشوونماہوگی۔
حضرات اہل خیر! مذکورہ بلندمقاصدکی تکمیل کیلئے آپ حضرات کی خصوصی توجہ درکارہے کیونکہ
٭ مدرسۃ الشیخ محمدیونس کانصاب ونظام تعلیم اپنی نوعیت کامنفردومعیاری ادارہ ہوگا۔
٭ یہاں زکوٰۃ وصدقات کی رقم نہیں لی جائے گی۔
الحمدللہ !شوال المکرم ۱۴۳۱ھ سے قرآن کریم کی معیاری تعلیم کانظام شروع کردیاگیاہے،اللہ تعالیٰ معاونین کرام کواپنی شایان شان صلہ اوربدلہ عطافرمائے۔
(حضرت مولانا)محمدسعیدی مدظلہ
ناظم ومتولی مظاہرعلوم وقف سہارنپور
