شاخ مظاہر علوم
(۲) شاخ خلیلیہ
یہ وسیع عمارت مدرسہ کی باقی عمارتوں سے فاصلہ پرشہر کے جنوبی حصہ میں واقع ہے یہ ۱۳۴۸ھ مطابق ۱۹۲۸ء میں جناب رائو عبد العزیز نے مدرسہ مظاہرعلوم سہارنپور کو وقف فرمائی تھی۔
یہاں درجۂ قرآن شریف حفظ وناظرہ اور عربی کی ابتدائی تعلیم ہوتی ہے طلبا کی ایک بڑی تعداد بھی یہاں رہتی ہے۔
یہ وسیع عمارت سات درسگاہوں اور پندرہ کمروں پرمشتمل ہے اس کے ساتھ ایک بڑا صحن اور احاطہ بھی ہے اس عمارت کیلئے مستقل ایک مسجد ہے جو ’’مسجد خلیلیہ‘‘ کے نام سے متعارف ہے طلبہ کی کثرت کی وجہ سے اب یہ مسجد ناکافی ہوگئی ہے۔
یہ عمارت’’شاخ مدرسہ خلیلیہ مظاہرعلوم ‘‘کے نام سے مشہور ہے اور اسٹیشن سے آتے ہوئے گھنٹہ گھر کے قریب واقع ہے۔
چونکہ یہ عمارت محل وقوع کے اعتبار سے اپنے اندر کافی نزاکت رکھتی ہے اس لئے یہاں مختصر تعدادمیں طلباکو رکھا جاتا ہے اور اسی بناء بر اس احاطہ کے ناظم ونگراں مخصوص طورپرمتعین کئے جاتے ہیں تاکہ طلباکی دینی واخلاقی تربیت صحیح طورپرہوسکے۔
