شاخ مظاہر علوم
(۳) مکتب جامع مسجدسہارنپور
سہارنپورکی عظیم الشان پرشکوہ تاریخی جامع مسجدمیں الحمدللہ کئی مکاتیب ایک طویل عرصہ سے قرآن کریم کی بحسن وخوبی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
یہاں کئی اساتذہ مفوضہ امورکی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں،اساتذہ کی تنخواہیں اوردیگرضروریات بھی مظاہرعلوم ہی سے پوری ہوتی ہیں۔
شہرکے مختلف محلوں سے بچے یہاں حفظ وناظرہ اوردینیات کی تعلیم حاصل کرتے ہیں اورالحمدللہ شہرمیں اس کے بہترین اثرات وثمرات دیکھنے کوملتے ہیں۔
